خوش آمدید

ورڈپریس ایک منفرد اشاعتی پلیٹ فارم ہے جو انٹرنیٹ پر اشاعت کے لیے متفقہ عالمی معیار کی پاسداری کی سہولت کے ساتھ ہر خاص وعام کو انٹرنیٹ پر اپنے خیالات کے اظہار کا ایک خوبصورت اور موثر ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ ورڈپریس آپ کو تکنیکی پیچیدگیوں میں نہیں الجھاتا اس لیے آپ اپنی پوری توجہ اپنے خیالات کے اظہار پر مرکوز کر سکتے ہیں۔ ورڈپریس کا استعمال ان تمام سہولیات کے باوجود مفت ہے اور اسی وجہ سے یہ ایک انمول تحفہ ہے جس سے آپ اور آپ کے ان گنت قارئین مستفید ہو سکتے ہیں۔

ورڈپریس کے اردو زبان کا ترجمہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کاوش میں ہمیں زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کی ضرورت ہے۔ اس عظیم کاوش میں شامل ہونے کے لیے مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کریں۔

 1۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ کے کمپیوٹر پر اردو فونٹس اور اردو ٹائپنگ کی سہولت موجودہے۔ اردو ٹائپنگ کے لیے آپ پاک اردو انسٹالر مفت ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کر سکتے ہیں۔

2۔   ورڈپریس کی ویب سائٹ پر جایئں اور اپنا اکاونٹ بنایئں جو کہ ایک مفت سروس ہے۔

ورڈپریس کی اردو ترجمہ کی ویب سائٹ پر جائیں اور ترجمہ کرنا شروع کریں۔

4۔ جب یہ ترجمہ مکمل ہو جائیگا تو آپ میں سے کوئی بھی اسے ڈاون لوڈ کر کے اپنی ورڈپریس ویب سائٹ میں مفت استعمال کر سکے گا۔

5۔ یہ مضمون اپنے زیادہ سے زیادہ دوستوں سے شیئر کریں کیونکہ جتنے زیادہ لوگ اس کاوش میں شریک ہونگے اتنا جلد ہم اس اہم پراجیکٹ کو مکمل کر سکیں گے۔