WordPress.org

News

ایک نیا آغاز

ایک نیا آغاز


تمام پڑھنے والوں کو میرا سلام۔

سلام کے بعد عرض ہے کہ ہم نے ورڈ پریس کے اردو ترجمہ پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔ فی الحال آپکی اور ہماری کوششوں سے ۴۔۳ ہر ۴۔۳ نسخوں پر ۹۴ فیصد سے زائد یا اس کے برابر کام ہو چکا ہے۔ آپ سب سے گذارش ہے کہ آپ بھی اس عمل کا حصہ بنیں اور ورڈ پریس اردو ترجمے میں اپنا حصہ ڈال کر اس امر کو یقینی بنائیں کہ ورڈ پریس اردو ہر نئے آنے والے نسخے میں دستیاب ہو۔ اور اردو کے صارف اس کے استعمال سے مستفید ہوں۔

اس کے علاوہ ان لوگو ں سے گزارش ہے جو تھیم بنانے کا کام کرتے ہیں ۔ اردو تھیمز پر بھی کام کریں اور اس بلاگ پر اپنی کاوش کو سب لوگو ں تک پہنچائیں۔

میں آپ سے پھر ملوں گا۔ ابھی آپ کے مزید ترجمہ کا انتظار رہے گا۔

 

4 پر “ایک نیا آغاز” جوابات

  1. سلام و آداب،
    آپ کے کوشش کو سلام، ہم ہر قدم آپ کے ساتھ ہین۔

    شکریہ

  2. @sajidzaman
    ==انتہائی اہم== برائے مہربانی زبان کی سمت درست کریں، اسے `rtl` ہونا چاہیے۔
    اس صفحے پر مینیو درست طور پر کام نہیں کر رہا ہے، اس کا کچھ علاج کریں۔
    لکھتے وقت انگلش اعداد استعمال کیا کریں تاکہ ہمیں تاریخیں اور ورژنز پڑھنے میں سہولت ہو۔

    1. آپ کی بات بالکل درست ہے، مگر اس کام سے پہلے ہم نے ورڈ پریس کا ترجمہ مکمل کرنا ہو گا۔ جب یہ ہو جائیگا تو ہم ورڈ پریس کی انتظامیہ سے اس بات کی درخواست کریں گے۔

  3. `ltr` پہلی سٹرنگ ہے، میں نے اس کا ترجمہ `rtl` تجویز کیا ہے۔ اسے ویلیڈیٹ کر دیں زبان کی سمت درست ہو جائے گی۔

جواب دیں

زمرے

Subscribe